20 اگست 2026 - 15:43
غزہ میں شہداء کی تعداد 73 ہزار 417 تک پہنچ گئی

فلسطین کی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 فلسطینی شہید اور 25 زخمی ہوئے ہیں، جس کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی مجموعی تعداد 73 ہزار 417 جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 360 ہو گئی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 شہداء اور 25 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق متعدد فلسطینی اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، تاہم امدادی ٹیمیں ان تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک 1,283 فلسطینی شہید اور 4,248 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ اس دوران ملبے تلے سے 813 شہداء کی لاشیں بھی نکالی جا چکی ہیں۔

وزارتِ صحت کے مجموعی اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے دوران غزہ میں شہداء کی تعداد 73 ہزار 417 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 360 تک پہنچ گئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha